لانژو(شِنہوا) چینی محققین نے مٹی کا ماخذ رکھنے والے تمام جانداروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مجموعی مقدار کی معیاری اور درست پیمائش میں پیش رفت کی ہے۔
تحقیق کے رہنما اور لانژو یونیورسٹی کے پروفیسرہی جن شینگ نے کہا کہ یہ نئی تحقیق محققین کو ماحولیاتی نظام میں زمینی کاربن سائیکل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرے گی۔
مٹی کا ماخذ رکھنے والے تمام جانداروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحول اور ارضی ماحولیاتی نظام کے درمیان کاربن کا دوسرا سب سے بڑا بہاؤ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق ماحول اور زمینی ماحولیاتی نظام کے درمیان کاربن کے بہاؤ کے تخمینے کی درستگی کو بہتر بنانے کے لیے پیمائش کے نئے پروٹوکول تجویز کرے گی اور اس سے مٹی کی صحت کا جائزہ لینے میں مددملے گی۔
تحقیقی ٹیم نے 2017 سے2019 تک چین کے شمال مغربی صوبے چھنگھائی میں ہیبےتبتی خود اختیار پریفیکچر کے پہاڑی علاقوں کے گھاس کے میدان پر فیلڈ تجربات کیے تھے۔