• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مارکیٹ سے متعلق اپنے عزم پر قائم ہیں ، فیڈایکستازترین

January 21, 2024

نیویارک (شِنہوا) عالمی شپنگ کمپنی فیڈ ایکس کارپوریشن چینی مارکیٹ اور اپنے صارفین کے بارے میں اپنے عزم پر قائم ہے۔

فیڈ ایکس نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا ہے کہ فیڈ ایکس عالمی تجارت کا ایک مضبوط شرکت دار اور سہولت کار ہے اس لئے چین کو اپنی عالمی حکمت عملی میں ایک اہم مارکیٹ کے روپ میں دیکھتا ہے۔

فیڈ ایکس کے صدر اور سی ای او راج سبرامنیم نے چین جنرل چیمبر آف کامرس یو ایس اے (سی جی سی سی) کے زیراہتمام نئے قمری سال 2024 کی مناسبت سے منعقدہ ڈریگن گالا میں کہا کہ چین اور چینی کاروباری برادری کے ساتھ شراکت داری سے فیڈ ایکس کا مستقبل بہت روشن ہے۔

کمپنی نے کہا کہ فیڈ ایکس چینی مارکیٹ کو اپنے کاروبار میں ترقی کے امکانات کے طور پر دیکھتا ہے  جو چین کی غیر ملکی تجارت اور لاجسٹکس شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت ہے۔

فیڈ ایکس چین اور عالمی مارکیٹ کے درمیان لاجسٹک رابطے میں اضافہ برقرار رکھے گا اور ای کامرس میں اپنی خدمات اور ترسیل کی صلاحیت بڑھائے گا۔

فیڈ ایکس نے کہا کہ چین ۔ امریکہ سرحد پار ای کامرس کی ترقی بین الاقوامی لاجسٹکس کمپنیوں کے لئے مواقع پیدا کرتی ہیں اور کمپنی کا چین - امریکہ سرحد پار ای کامرس کی ترقی میں بھی حصہ ہے۔