• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ماہرین کابین الاقوامی زرعی تعاون کوفروغ دینے کا مطالبہتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کو  چھٹی بین الاقوامی زرعی تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں بین الاقوامی اداروں، تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں کے 300 سے زائد شرکاء نے زرعی شعبے میں مزید بین الاقوامی تعاون پر زوردیتے ہوئے عالمی غذائی تحفظ  کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

"عالمی غذائی تحفظ کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس کا انعقادسنٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ (سی آئی اے آر)اور چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز(سی اے اے ایس) کے بین الاقوامی تعاون کے شعبے نے کیا تھا۔آن لائن براڈکاسٹ کی جانے والی کانفرنس میں ورچوئل لیکچرزکا اہتمام کیا گیا۔

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسزکے صدر وو کونگ منگ نے کہا کہ سی اے اے ایس تحفظ  خوراک ، غربت میں کمی اور ماحول دوست ترقی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد  اور کثیر جہتی اور دو طرفہ بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار کے ذریعے چینی سلیوشنزاور حکمت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اپنے خطاب میں وو نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔