ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ عدالت کی قانون پرمبنی جمی لائی فراڈ کیس کی کارروائی پر بعض امریکی سیاستدانوں کے بے بنیاد الزامات کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ دفترکے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکی سیاستدانوں نے چین مخالف عنصر کی کھل کر حمایت کی اور ایچ کے ایس اے آر میں قانون کی حکمرانی کو پامال کیا، ترجمان نے متعلقہ سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ قوانین اور حقائق کا احترام کریں، تاریخی رجحان کو تسلیم کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو پامال کرنے والے اپنے سیاسی اسٹنٹ کو فوری طور پرروکیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں قانون کی حکمرانی اور قوانین کی پاسداری کی جاتی ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کو جوابدہ ہونا پڑتا اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے عدالتی حکام نے قانون اور قانونی طریقہ کار کے مطابق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اپنے قانونی فرائض انجام دیے، جس کے دوران ہانگ کانگ کے قانون اور انصاف کی حکمرانی کا تحفظ کیا گیا اور کسی قسم کی غلط بیانی نہیں کی گئی۔