• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنیوں کی بارسلونا میں ہونے والے دنیا کے معروف آڈیو ویژول میلے میں شرکتتازترین

February 04, 2023

بارسلونا، اسپین(شِنہوا) کوویڈ-19 کی وجہ سے تین سال غیرحاضررہنے کے بعد، چین کی ٹیک کمپنیاں یورپ میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہی ہیں،اورانہوں نے دنیا کے معروف آڈیو ویژول (اے وی )سسٹم انٹیگریشن،  انٹیگریٹڈ سسٹمزیورپ  (آئی ایس ای ) کے 31 جنوری سے3 فروری تک ہونے والے شو میں شرکت کی۔

ایونٹ میں 1ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان اور دنیا بھر سےتقریباً 52ہزار زائرین نے شرکت کی  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10ہزار زیادہ ہیں۔ نمائش کنندگان نے 8 کے ایل ای ڈی اسکرینز،ورچوئل رئیلٹی،ڈیجیٹل ایمرشن  اور3ڈی  پروجیکشنزجیسی اے وی سیکٹر کی جدید ترین تکنیکی ایجادات کی نمائش کی۔

چین کے جنوبی  صوبے گوانگ ڈونگ کے  معروف ایل ای ڈی ڈسپلے مینوفیکچررلیڈمین کے مارکیٹنگ منیجر، لیسلے  ڈونگ نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے زیادہ لوگ یہاں آئیں گے،ہمارے پاس بہت سارے صارفین ہیں اور ہم  اپنی مصنوعات پیش کرنے کا انتظارنہیں کرسکتے۔

 

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرومیں چینی آڈیو ویژول برانڈ "چائنہ زون" کی لانچنگ تقریب میں چینی آڈیو ویژول مواد پیش کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

 

لیسلے  نے کہا کہ ان کی کمپنی نے نمائش میں شرکت کی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی نمائش صارفین کے ساتھ روابط بنانے اور بلمشافہ  بات کرنے کا بہترین طریقہ ہےجس سے  ای میلز اور فون کالز پر صرف ہونے والے وقت اور توانائی کی بچت ہوتی ہے۔

گوانگ ڈونگ کے شہر شینژین کی  ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرون کے منیجر فیلکس وانگ نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنی مصنوعات کی نمائش اور غیر ملکی صارفین کے سامنے اپنا تعارف کرانے کے لیے بڑے ایونٹس میں بیرون ملک جانا پسند کرتے ہیں۔

آئی ایس ای کے مطابق، اس سال تجارتی میلے میں سو سے زائد چینی کمپنیوں نے حصہ لیا اور 30 سے زائد چینی فرموں نے نمائشی بوتھ لگائے۔