• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنیاں موبائل ورلڈ کانگریس 2024 میں مرکزی کردارکی حامل ہیں، صدر چائنہ ای یوتازترین

February 28, 2024

بارسلونا(شِنہوا) کاروباری تجزیہ کار لوئیگی گامبرڈیلا نے  کہا ہے کہ چینی کمپنیوں نے رواں سال منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس(ایم ڈبلیو سی) میں منفرد کردارادا کیا ہے۔

برسلز میں قائم بین الاقوامی ڈیجیٹل ایسوسی ایشن چائنہ ای یو کے صدر گامبرڈیلا نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ رواں سال موبائل ورلڈ کانگریس اب صرف موبائل یا ڈیجیٹل سے متعلق نہیں ہے بلکہ اس میں ہم اپنا مستقبل بھی دیکھتے ہیں۔

انہوں نے رواں سال کی ایم ڈبلیو سی میں چینی کمپنیوں کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے کہ رواں سال چینی کمپنیاں مرکزی حیثیت اختیار کررہی ہیں۔

گامبرڈیلا نے مزید کہا تقریب میں 300 سے زائد چینی کمپنیوں نے شرکت کی ہے ،یہ نمایاں موجودگی نہ صرف چینی کاروباری اداروں کی تکنیکی مہارت کی علامت ہے بلکہ 5 جی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے تمام ممکنات کے حصول کے عزم کی عکاس بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات خدمات میں نمایاں پیشرفت کے ساتھ چینی ٹیلی کام کمپنیوں کی ترقی قابل ذکر ہے۔