• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنی نے نائیجیریا میں گہرے سمندر کی پہلی بندرگاہ حکومت کے حوالے کر دیتازترین

November 01, 2022

لاگوس(شِنہوا)چائنہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ (سی ایچ ای سی) نے نائیجیریا کے اقتصادی مرکز لاگوس میں بڑے سمندری منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک میں گہرے سمندر کی پہلی بندرگاہ حکومت کے حوالے کر دی ہے۔

نائیجیریا میں چین کے سفیر چھوئی جیان چھون نے لاگوس میں منعقدہ حوالگی کی تقریب کے دوران شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ بندرگاہ نائیجیریا کی اقتصادی ترقی کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

سفیر نے کہا کہ چین، فرانس اور نائیجیریاکے مابین سہ فریقی تعاون کے تجارتی منصوبے کے طور پر لیکی بندرگاہ افریقہ میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

چائنہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی تعمیر کردہ لیکی گہرے سمندر کی بندرگاہ نائیجیریا کی سب سے بڑی اور مغربی افریقہ کی بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ بندرگاہ کی تعمیر جون 2020ء میں شروع ہوئی تھی اور اسے سالانہ 12 لاکھ معیاری کنٹینرز کو ہینڈل کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ریاست لاگوس کے گورنر باباجیدے سانوو۔ اولو نے تقریب کے دوران کہا کہ یہ نئی بندرگاہ لاگوس کو نہ صرف مغربی افریقہ بلکہ پورے وسطی اور مغربی افریقی خطے میں ایک نیا میری ٹائم لاجسٹکس مرکز بنا دے گی۔