• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنی کے ہوائی جہاز ڈسپلے اورفضائی مظاہرے کے لیے لاؤس پہنچ گئےتازترین

March 04, 2024

وینتیانے (شِنہوا) چینی ساختہ  ہوائی جہاز سی 919 اور اے آرجے21  ڈسپلے اورفضائی مظاہرے کے لیے لاؤس پہنچ گئے۔ کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ (سی او ایم اے سی) کے تیار کردہ دونوں جیٹ جہاز سنگاپور ایئر شو 2024 میں شرکت کے بعد  ویتنام اور لاؤس پہنچے ہیں، سنگاپورمیں انہوں نے چین سے باہر پہلے ایئر شومیں شرکت کی۔

لاؤ ایئر لائنز کی مینیجنگ ڈائریکٹر، خاملا فوماوانہ نے کہا کہ انہیں  سی 919 اور اے آر جے 21 کے آج کے ڈسپلے میں شرکت کر کے خوشی اور فخر کااحساس ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں جیٹ لائنرز اعلی بین الاقوامی حفاظتی معیارات کے حامل ہیں جن کا اندرونی ماحول آرام دہ  اور بیرونی ڈیزائن پائیدارہے۔