شین ژین (شِنہوا) نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں( این ای وی) بنانے والی چین کی سب سے بڑی کمپنی بی وائی ڈی، نے اپنی 30لاکھ ویں گاڑی تیار کرلی ، جو بدھ کوپیداواری لائن سے باہرآگئی۔
جنوری سے اکتوبر تک،شین ژین میں قائم کار ساز کمپنی کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد سالانہ 240 فیصد اضافے کے ساتھ 13لاکھ 90ہزار یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔
بی وائی ڈی نے مارچ میں پٹرول سے چلنے والی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بند کر دی تھی۔
بی وائی ڈی کے چیئرمین وانگ چھوآن فو نے کہا کہ ایک مخصوص برانڈ کے طور پر شروعات اور پھر مرکزی دھارے میں شمولیت اختیار کرنا بی وائی ڈی کی ترقی ملک کی آٹوموبائل برانڈز کے عروج اور ملک کی این وی وی صنعت کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی ہے۔ وانگ نے مزید کہا کہ بی وائی ڈی 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اپنے نئے اعلیٰ برانڈ کا پہلا ماڈل یانگ وانگ کے نام سے متعارف کرائے گی جس کی قیمت 8 لاکھ اور 15لاکھ یوآن (1لاکھ13ہزار696 سے 2لاکھ 13ہزار180 ڈالر) کے درمیان ہوگی۔