دمشق(شِنہوا)شام میں چینی کمیونٹی نے شامی عرب ہلال احمر کے ذریعے شدید زلزلہ کے بعد مقامی لوگوں میں امدادی سامان کے عطیات تقسیم کئے ہیں۔ایس اے آر سی نے شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقدہ تقریب کے دوران چینی کمیونٹی سے انسانی امداد وصول کی۔ایس اے آر سی کے صدر خا لد ہبو باتی نے امداد کے حوالے سے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس میں نومولود بچوں کے لئے غذائی امداد، سردیوں کے کپڑے اور طبی سا مان شامل ہے۔شام میں چینی سفیر شی ہونگ وے نے کہا کہ امداد سے چینی عوام کی جانب سے شام کے لوگوں کے لئے یکجہتی کا اظہارہو تا ہے۔جمعرات کے روز ریڈ کراس سو سائٹی آ ف چائنہ نے ایک طیارے کے ذریعے شام کے لئے ہنگامی طبی سامان کی ایک کھیپ روانہ کی تھی۔