چینی خلائی جہازشین ژو- 13 کا ریٹرن کیپسول عوام کے سامنے پیشتازترین
September 15, 2022
بیجنگ(شِنہوا) خلائی شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد بیجنگ میں جاری سائنس کارنیول میں شین ژو- 13 کے ریٹرن کیپسول کا نظارہ کرسکیں گے،جس کے ذریعے خلا میں چھ ماہ قیام کے بعد تین چینی خلاباز زمین پر واپس آئے تھے۔
16 اپریل کو زمین پر واپس پہنچنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کیپسول کوعوام کے لیے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ خلائی جہاز کا پیراشوٹ اور لانگ مارچ-3 اے کیریئر راکٹ کا ملبہ بھی بیجنگ سائنس سنٹر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
جمعرات کوشروع ہونے والےسائنس کارنیول میں سائنس سے دلچسپی رکھنے والے افراد چین کی جدید ترین سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابیوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
30 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں خلائی اسٹیشن کی چیزوں کو نمایاں طور پرپیش کیا گیا ہے۔