• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خلابازوں سے بات چیت آسیان کے نوجوانوں کو خلائی سفر کی ترغیب دینے لگیتازترین

November 02, 2022

منیلا(شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے سینکڑوں طلباء نے گزشتہ روز چین کے خلائی اسٹیشن سے دی گئی لائیو کلاس میں شرکت کی اور ویڈیو لنک کے ذریعے چینی خلا بازوں کے ساتھ بات چیت کی، جس سے انہیں اپنے خلائی خواب کو آگے بڑھانے کی ترغیب ملی ہے۔

چھٹی کا دن ہونے کے باوجود فلپائن میں ہائی سکول طلباء کی ایک بڑی تعداد  چینی خلابازوں سے گفتگو کے نام سے ایک خصوصی سیشن کیلئے جمع ہوئے۔ جو 10 ممالک پر مشتمل بلاک جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے نوجوان خلائی شائقین کیلئے خلائی سائنس اور بیرونی خلائی ریسرچ کے بارے میں نئی معلومات حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔

میکاتی ہائی سکول میں 12 ویں جماعت کے ایک طالبعلم جینیل دیمایوگا کو چین کے شینزو 14 خلائی جہاز کے عملے کے اراکین چھین دونگ ، لیو یانگ اور کائی شوزی سے سوال پوچھنے کا موقع ملا کہ انہیں بیرونی خلا میں وقت گزار کر کیسا محسوس ہو رہا ہے اور انہیں اپنے جسموں پر صفر کشش ثقل کے اثرات کیسے محسوس ہو رہے ہیں۔

 

فلپائن کے شہر تاگیوگ میں طلباء ویڈیو لنک کے ذریعے چین کے تیان گونگ اسپیس اسٹیشن پر کام کرنیوالے چینی خلابازوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین کے تینوں خلابازوں نے طلباء کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور ایشیائی نوجوانوں کو جون کے اوائل میں شینزو۔14 خلائی جہاز کے کامیابی کے ساتھ لانچ کے بعد خلائی اسٹیشن میں اپنی روزمرہ امور اور سائنسی کام کے بارے میں بتایا۔