• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خلاباز پہلی بار خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمیاں انجام دیں گےتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے خلائی جہاز  شینژو -14 کے خلاباز جمعرات کو پہلی بار خلائی اسٹیشن سے باہر نکل  کر سرگرمیاں (ای وی ایز) انجام دیں گے۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق  تینوں چینی خلاباز شینژو -14 خلائی جہاز کی خلا میں روانگی اور 5 جون کو چینی خلائی اسٹیشن کے کامبی نیشن میں داخل ہونے کے بعد سے88 دنوں سے خلامیں کام کر تے ہوئے وہیں مقیم ہیں ۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ تینوں خلا باز فی الحال اچھی حالت میں ہیں اور خلائی اسٹیشن کا کامبی نیشن مستحکم طور پر کام کر رہا ہے۔ عملے کی جانب سے پہلے ای وی اے کے لیے تمام انتظامات مکمل اور حالات سازگار ہیں۔

تین خلاباز چھن ڈونگ، لیو یانگ اور کائی شوژی  چھ ماہ تک خلا میں رہیں گے۔ گزشتہ 88 دنوں میں، انہوں نے کارگو کرافٹ سے سپلائی کی منتقلی،خلا میں وینتیان لیب ماڈیول کے چھوٹے مکینیکل بازو کے ان لاک اور مدار میں سائنسی تجربات  اور خلائی اسٹیشن کے کامبی نیشن کے انتظام سمیت مختلف کام انجام دیے ہیں۔