• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کارساز کمپنی بی وائی ڈی نے 2026 تک ترکیہ میں پیداوار شروع کرنے کے معاہدوں پر دستخط کر دئیےتازترین

October 02, 2024

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر مہمت فتح کاسر نے  کہا ہےکہ  گاڑیاں تیار کرنے والی چینی  کمپنی بی وائی ڈی نے 2026 تک ترکیہ میں پیداوار شروع کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

وزیر نے نیم سرکاری انادولو ایجنسی کو بتایا کہ ترک حکومت نے مغربی ترکیہ میں منیسا صنعتی زون میں بی وائی ڈی کے لئے جگہ مختص کی ہے ، جہاں کمپنی ایک تحقیق اور ترقیاتی مرکز ، سالانہ 1لاکھ 50 ہزار گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی فیکٹری اور ایک سپلائر پارک قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ہائی ٹیک سیکٹر میں ترکیہ کے لئے ایک بڑا قدم ہوگا جبکہ برآمدی مارکیٹوں کو ہدف بنا کر اس تمام سرمایہ کاری کو حاصل کرنا قابل قدر ہے۔