• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کارٹون اور اینی میشن کام کی آسٹریلیا میں نمائشتازترین

October 14, 2022

سڈنی (شِںہوا) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مزاحیہ خاکوں کی ایک نمائش شروع ہوگئی ۔ نمائش میں چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے صدرمقام چھنگ ڈو شہر اور چینی اینی میشن صنعت کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔

چائنہ ثقافتی مرکز سڈنی اور چھنگ ڈو بلدیاتی بیورو برائے ثقافت، براڈکاسٹ- ٹی وی اور ٹورازم کی مشترکہ میزبانی میں چھنگ ڈو بہترین کارٹون اوراینی میشن ورکس نمائش 2022 میں چھنگ ڈو کے 80 سے زائد حقیقی فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔

میلے میں مختلف اقسام کی فنکارانہ سوچ کے ساتھ چینی اینی میٹڈ پروڈکشنز اور چھنگ ڈو کی ثقافت، پکوان اور پہچان جیسے پانڈا، ہاٹ پاٹ اور ویسٹ پرل ٹاور پر مشتمل پوسٹر نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔

بہت سے فنکاروں نے بھی اپنے ڈیزائنز میں چینی افسانہ ، ادب اور مارشل آرٹس کو جوش وخروش کے ساتھ پیش کیا ہے۔

سڈنی میں چائنہ ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر شیاؤ شیا یانگ نے کہا کہ چھنگ ڈو کو چین میں اینی میشن کا صدر مقام کہا جاتا ہے۔ بہت سے فنکار اور پروڈکشن ہاؤسز روایتی چینی ثقافت کو جدید فن سے مربوط کرنے اور اصل دانشوارنہ حقوق کے ساتھ مصنوعات تیار کرنے لئے پرعزم ہیں۔

شیاؤ نے 2022 میں چینی اینی میشن ترقی کی 100 ویں سالگرہ بارے کہا کہ یہ نمائش دونوں ممالک میں اینی میشن صنعت کو باہمی طور پر سیکھنے کا ذریعہ بنے گی۔ 

نمائش 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔