• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کاروباری اداروں کو برآمدی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی قدام کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں،ترجمانتازترین

December 22, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے 13 چینی کاروباری اداروں کو برآمدی کنٹرول "غیر مصدقہ فہرست" میں شامل  کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام  میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا جس سے دوطرفہ تعاون کی بنیاد کو نقصان پہنچا، کاروباری اداروں کی معمول کی اقتصادی وتجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور مارکیٹ قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی آرڈر کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہےاور یہ کہ امریکہ کو فوری طور پر چینی کاروباری اداروں پر بلاجواز  دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔