• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی قانون ساز ویلیو ایڈڈ ٹیکس مسودہ قانون کا جائزہ لیں گےتازترین

December 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا)چین نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) سے متعلق مسودہ قانون 13 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری 38 ویں اجلاس میں پیش کیا ہے۔

مسودہ قانون میں موجودہ وی اے ٹی فریم ورک اور ٹیکسوں کے تناسب کو برقرار رکھتے ہوئے  وی اے ٹی ٹیکس دہندگان، دائرہ کار، شرح، قابل ادائیگی رقوم اور مراعات کے حوالے سے شرائط  بیان کی گئی ہیں۔

یہ مسودہ قانون وی اے ٹی سے متعلق ملک کے عارضی ضوابط پر مبنی ہے، جس میں بعض علاقوں سے متعلق ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

وی اے ٹی چین میں سب سے بڑا ٹیکس ہے۔ 2021 میں وی اے ٹی کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی تقریباً 62کھرب یوآن (تقریباً 891 ارب 50کروڑ امریکی ڈالر) رہی، جو پورے سال میں ملک کی مجموعی ٹیکس آمدنی کا 36 فیصد تھا۔