اسلام آباد (شِنہوا) کراچی میں چینی قونصل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ منصوبوں پر کام کرنے والے ایک چینی قافلے پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا اور اس پر فائرنگ کی گئی۔
بیان کے مطابق یہ قافلہ گوادر ہوائی اڈے سے بندرگاہ کی طرف واپس جارہا تھا جبکہ حملے میں تمام چینی شہری محفوظ رہے۔
قونصل خانہ نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور چینی شہریوں، تنظیموں اور منصوبوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔
بیان کے مطابق قونصل خانہ نے فوری طور پر ہنگامی طریقہ کار فعال کرتے ہوئے مقامی چینی شہریوں، کاروباری اداروں اور منصوبوں کو محتاط رہنے، حفاظتی اقدامات بہتر کرنے ، سیکیورٹی خطرات کی روک تھام، سلامتی کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھنے اور حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔