بیجنگ(شِنہوا)عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چین کے ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ میں چینی جنگی بحری جہازوں کا ایک بیڑا عوامی دوروں کے لئے کھلا رہا۔
چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) بحریہ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب چینی بحریہ کے جنگی جہاز قومی دن کی تعطیلات کے دوران بڑے پیمانے پر عوام کے لیے کھولے گئے ہیں۔
نمائش پر موجود تمام جہاز فعال ڈیوٹی والے جہاز ہیں جو مقامی طور پرچین میں ڈیزائن اور تعمیر کیے گئے تھے۔گزشتہ روز
شام 4 بجے تک 40ہزارسے زیادہ افراد نے ان جہازوں کا دورہ کیا ۔ تین دنوں کے دوران 1لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد کی آمد متوقع ہے۔