• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی، یونانی فنکاروں نے ایتھنز نمائش سے ثقافتی پل بنادیاتازترین

November 08, 2022

ایتھنز (شِںہوا)  چینی اور یونانی نوجوان فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش ایتھنز میں شروع ہوگئی، جو کہ چین اور یونان کے درمیان ثقافتی پل کی حیثیت رکھتی ہے۔

نمائش کا اہتمام ایتھنز میں چائنہ ثقافتی مرکز اور سا ئنو۔ ہیلینک انویسٹرز کنفیڈریشن نے کیا ہے اور یہ چین-یونان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ اور چین-یونان ثقافت اور سیاحت کے سال کی تقریبات کا حصہ ہے۔

یونان میں چینی سفیر شیاؤ جون ژینگ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس نمائش سے دونوں ممالک کے نوجوان فنکار ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں، چین اور یونان کے درمیان ثقافتی رشتوں کو آگے بڑھائیں اور باہمی سمجھ بوجھ اور دو طرفہ افہام و تفہیم میں مزید کردار ادا کریں۔

ہیلینک فاؤنڈیشن برائے ثقافت کے صدر نیکوس کوکس نے کہا کہ آج ہم چین کو متحرک دیکھ رہے ہیں جو کئی ممالک کے لئے ایک مثال ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس تعاون کو مزید وسعت دیں گے ۔

یہ نمائش ہیلینک فاؤنڈیشن برائے ثقافت میں ایک ماہ جاری رہے گی۔