• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ٹیم کی جانب سے افغان طلبا کے لیے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کی کلاس کا انعقادتازترین

June 17, 2024

بامیان، افغانستان(شِنہوا) چین کے تعاون سے افغانستان  کے وسطی صوبے بامیان میں آثار  قدیمہ کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے پرائمری اسکول کے طالب علموں کے لیے آوٹ ڈور کلاس کا آغاز کیا گیا ہے۔

کلاس کا اہتمام چین کے آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثہ کے ماہرین پر مشتمل چھ رکنی ٹیم نے افغان ماہرین اور حکام کے ساتھ بالترتیب  بامیان میں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل بدھا کے عظیم مجسموں اور  شہر غلغلہ  میں  کیا۔

کلاس کے دوران، افغان طلبا کو بامیان میں ثقافتی آثار کے تحفظ کی صورتحال، ورثے کے تحفظ کے لیے درکار عملی مہارتوں اور قدیم شاہراہ ریشم پر افغانستان اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اچھی کارکردگی پر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے چھٹی جماعت کے طالب علم محمد زاید نے کہا کہ وہ  اپنے ملک کی مستقبل کی ترقی میں حصہ لینے اور مستقبل میں تاریخ اور آثار قدیمہ کے شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

بامیان میں کئی ثقافتی آثار ہیں جن میں بدھا کے دو مجسمے بھی شامل ہیں جو 1ہزار400 سال سے زیادہ قدیم ہیں۔