نیروبی(شِنہوا) کینیا میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کوفروغ دینے میں چینی ٹیکنالوجی کے استعمال نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
کینیا ہیلتھ کیئر فیڈریشن کے چیئرمین کن ینجی گاکومبی نے کہا ہے کہ کینیا کے زیادہ تر ہسپتال اب چینی طبی آلات کے برانڈز کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان کی قیمت کم اور معیار اعلی ہوتا ہے ۔
گاکومبی نے یہ بات کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں طبی رسائی کے ایک ورچوئل موڈ پر مبنی سمارٹ ایپلی کیشنز کے آغاز کے موقع پر کہی جس کا مقصد مریض کے تجربے کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیا چینی طبی سپلائرز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے دور دراز علاقوں میں بہت سے ہسپتال قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے کیونکہ طبی آلات کی قیمت اب سستی ہے۔
گاکومبی نے مزید کہا کہ کینیا کے ہسپتال اس سے قبل یورپ اورشمالی امریکہ کے طبی آلات پر انحصار کرتے تھے جو مقامی صحت کے شعبے کے لیے مہنگے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم چین سے سازوسامان حاصل کرتے ہیں جو ہمیں ان آلات کے اخراجات میں بچت کو اپنے مریضوں تک منتقل کرنے کے قابل بناتی ہے۔