شین ژین (شِنہوا) چینی ٹیکنا لو جی کی بڑی کمپنی ہواوے نے انٹر نیشنل ٹیلی کمیو نیکیشن یو نین ( آئی ٹی یو ) کے تحت پا رٹنر 2 کنیکٹ (پی 2سی) ڈیجیٹل اتحاد میں شمو لیت اختیار کر لی ہے۔
کمپنی کے چئیر مین لیا نگ ہوا نے 2022 پا ئیداری فورم میں کہا کہ ہواوے 2025 کے اختتام تک دوردراز علاقوں میں 12 کروڑ لو گوں کو ڈیجیٹل دنیا کا حصہ بنا نے کے لئے پر عزم ہے۔
فورم کے ذ ریعے یہ معلو مات حاصل کی گئیں کہ کس طر یقے سے ڈیجیٹل معیشت کے عہد میں انفا رمیشن اینڈ کمیو نیکیشنز ٹیکنا لوجی کا رو با ر اور سما جی اقدار کو فروغ دے سکتی ہے۔
انٹر نیشنل ٹیلی کمیو نیکیشن یو نین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میلکو لم جا نسن نے کہا کہ یہ واضح ہے کی صرف کنیکٹویٹی ہی کا فی نہیں ہے۔یہ ارزاں ہو نی چا ہئیے، مواد متعلقہ اور مقامی زبان میں ہو نا چا ہئیے اور صارفین کے پا س اسے استعمال کر نے کی اہلیت ہو نی چا ہئیے۔
ہواوے وائر لیس سلو شن کے صدر سا ؤ منگ نے کہا کہ کمپنی نے دور دراز علا قوں میں معیاری کو ریج کو وسیع کر نے کے لئے مسلسل رورل اسٹار اور رورل لنک کو بہتر بنا یا ہے۔
رورل اسٹار سیر یز سلو شنز 70 سے زائد مما لک کے دور دراز علا قوں میں 6 کروڑ سے زائد لو گو ں کو کنیکشنز فرا ہم کر چکا ہے۔