بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نے رواں سال موسم خزاں کی اچھی فصل حاصل کرنے کے لیے خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اہداف پر مبنی اقدامات پر زور دیا ہے۔
وزارت زراعت ودیہی امور، وزارت آبی وسائل، وزارت ایمرجنسی منیجمنٹ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق جولائی کے آخر سے، ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس سے موسم خزاں کی فصل کوشدید چیلنجز درپیش ہیں۔
وزارت زراعت کی ویب سائٹ پر منگل کو پوسٹ کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو بروقت بلند درجہ حرارت کے لیے الرٹ جاری کرنا چاہیے اور موسم خزاں کے اناج کی پیداوار پر شدید گرمی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اہدافی اقدامات اختیار کرنا چاہئیں۔
نوٹس میں مناسب آبپاشی کے لیے درکار پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے مزید کوششوں، پانی کے نئے ذرائع کھولنے، دور سے پھوار کے ساتھ آبپاشی اور ضرورت پڑنے پر مصنوعی بارش برسانے پرزوردیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق، ملک میں خشک سالی سے نجات کی کوششوں میں مدد کے لیے ماہر ٹیموں کو بھی متحرک کیاجائے گا۔