بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کہا ہے انھیں امید ہے کہ چینی فنکار ملک کو مضبوط ثقافت کے ساتھ ایک سوشلسٹ ملک کے حوالے سے ترقی دینے میں اہم کردار کریں گے۔
صدر شی نے ان خیالات کا اظہار چائنہ اورینٹل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے فنکاروں کو ایک جوابی حوصلہ افزائی خط میں کیا ہے۔
شی نے کہا انہیں امید ہے کہ یہ گروپ گانے اور رقص کی پرفارمنس میں نئے دور کے مرکزی دھارے کی اقدار اور چینی عوام کی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا ، تاکہ پرفارمنگ آرٹس کی خوشحالی ، ثقافتی اعتماد اور طاقت کی تعمیر کی جا سکے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے جذبے کا سنجیدگی سے مطالعہ کریں ، اسے پھیلائیں اور مستحکم ثقافت کے ساتھ ایک سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں نیا کردارادا کریں۔
شی جن پھنگ نے خط میں کہا کہ رواں سال چائنہ اورینٹل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے 2 پیشرؤں ، سینٹرل سونگ اینڈ ڈانس ٹروپے کے قیام کی 70 ویں،اور اورینٹل سونگ اینڈ ڈانس ٹروپے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
شی نے کہا کہ اس موقع پر میں آپ کو ، تمام فنکاروں اور عملے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
شی نے نشاندہی کر تے ہو ئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں فنکاروں نے ادب اور فنون لطیفہ بارے پارٹی کے اصولوں اور پالیسیوں کو ایمانداری سے نافذ کیا، بہت سے عمدہ کام تیار کئے، پرفارمنگ آرٹس کی خوشحالی ،ترقی اور دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں میں مثبت کردارادا کیا ہے اور ایک اہم "ثقافتی سفیر" اور نئے چین کا ایک روشن "ثقافتی نشان " بن گئے ہیں۔
شی نے کہا کہ فنکاروں کی نسلیں اپنی اصل خواہشات پر قائم رہتی اور اپنے مشن کو ذہن میں رکھتی ہیں۔ وہ وقت کے گیت گاتے ہیں اور لوگوں کے لئے رقص کرتے ہیں ، فنکاروں کی حیثیت سے اپنا مشن اور ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔
شی نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ یہ گروپ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے جذبے کا مزید مطالعہ ، تشہیر اور عمل درآمد کرے گا ۔ عوامی نقطہ نظر کے تحت فنون لطفیہ کی تخلیق کرے گا، فنون کے حصول میں سالمیت ،اعلیٰ معیار کی تلاش ، بنیادی اصولوں کو برقرار اور نئی راہیں تلاش کرے گا۔