• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی برانڈز کی گاڑیوں کی فروخت میں اگست کے دوران اضافہتازترین

September 09, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی برانڈز کی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ برقرار ہے اور اس صنعت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق  اگست کے دوران ملکی مارکیٹ میں اس نے بڑا حصہ حاصل کیا ہے۔

چین کی مسافر گاڑیوں کی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ چینی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 50 ہزار ملکی برانڈ کی مسافر کاریں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 41 فیصد زیادہ ہے۔

اگست کے مہینے میں ان کی مجموعی ریٹیل فروخت کا حصہ 45.8 فیصد تھا جو ایک سال پہلے کے مقابلےمیں 3.8 فیصد زیادہ ہے۔

سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چینی برانڈ کی کاروں کی فروخت کل مسافر کاروں کی ریٹیل فروخت کے 46 فیصد کے برابر تھی جو کہ ایک سال پہلے کی سطح سے 6.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ ملکی کاروں کے برانڈزنے نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں زبردست اضافہ کیا ہے، جبکہ بی وائی ڈی ، چیری ، گیلے ، اور چھا نگان جیسی معروف کمپنیوں کے مارکیٹ شیئر میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔