• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی بندرگاہوں پر ابتدائی 8 ماہ کے دوران کنٹینر کی نقل وحمل میں اضافہتازترین

October 05, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی بندرگاہوں میں کنٹینرز کی نقل وحمل کی شرح نمو رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران مستحکم رہی۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری۔ اگست کے دوران چین کی بندرگاہوں نے 19 کروڑ 44 لاکھ ، بیس فٹ مساوی یونٹس کنیٹرز نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 4.1 فیصد زائد ہے۔

اس نمو نے رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کی توسیع کو برقرار رکھا جس کے دوران چین کی بندرگاہوں کی جانب سے نمٹائے کنیٹرز کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 4.2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک کی بندرگاہوں پر مال برداری کا حجم 10.25 ارب ٹن کے قریب پہنچ گیا  جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 0.1 فیصد  معمولی کم ہے ۔