بیجنگ (شِنہوا) چینی بچوں اور نوعمر افراد میں 2022 کے دوران دورکی نظر کی کمزوری (مایوپیا) کی مجموعی شرح 2021 کے مقابلے میں 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 51.9 فیصد تھی۔ نیشنل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس حوالے سے 2022 کے اعداد و شمار 2018 میں ملک گیر مایوپیا سروے کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس کم ہیں۔
اعداد و شمارکے مطابق بصارت کی کمزوری کا شکار طلباء میں، ہلکے، درمیانی اور شدید مایوپیا کا تناسب بالترتیب 53.3 فیصد، 37.0 فیصد اور 9.7 فیصد ہے۔ پرائمری اسکول، جونیئر ہائی اسکول اور سینئر ہائی اسکول کے طلباء میں مایوپیا کی مجموعی شرح بالترتیب 36.7 فیصد، 71.4 فیصد اور 81.2 فیصد ہے۔