• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی استغاثہ نے اندرونی منگولیا کے سابق عدالتی اہلکار کی گرفتاری کا حکم دیدیاتازترین

November 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے رشوت خوری کے شبہ میں اندرونی منگولیا خود مختار خطے کی ہائر پیپلز کورٹ کے سابق سربراہ اور عدالت کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سابق سیکرٹری ہو یی فینگ کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ایس پی پی نے بتایا کہ قومی سپروائزری کمیشن نے ہو یی فینگ کے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے اسے استغاثہ کے حوالے کر دیا ہے۔

مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔