بیجنگ (شِنہوا) چینی ماہرین تعلیم نے امریکی کانگریس کی جانب سے چین سے متعلقہ متعدد مسائل کے حوالے سے لگائے گئے حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے کا مقصد صرف چین پر قابو پانا اور امریکی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ امریکہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے درمیان تزویراتی مسابقت پرامریکی کانگریس کی نئی قائم کردہ ہاؤس سلیکٹ کمیٹی نے " کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ امریکہ کے لیے خطرہ" کے بارے میں سماعت شروع کرتے ہوئے دو رپورٹس کی منظوری دی جن میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سنکیانگ میں انسانی حقوق بارے نام نہاد خدشات اور تائیوان کا مسئلہ کا ذکر کیاگیا ہے۔
کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق، دو طرفہ کمیٹی کے پاس قانون سازی کی کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں لیکن وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی اقتصادی، تکنیکی اور سلامتی کی پیش رفت اور امریکہ کے ساتھ اس کے مقابلے کے بارے میں پالیسی سفارشات پیش کر سکتی ہے۔