بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور پرتگال نے 45 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے باہمی احترام، کھلے اور جامع پن کے تصور کو برقرار رکھا جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلنے کے لئے درست راستہ چنا۔
ان خیالات کا اظہار چینی صدر نے اپنے پرتگالی ہم منصب مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا کے ساتھ دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغام میں کیا۔
چینی صدر شی نے کہا کہ چین اور پرتگال نے دوستانہ مشاورت سے مکاؤ تنازع کو مناسب طریقے سے حل کرکے جامع سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
پرتگالی صدر ریبیلو ڈی سوزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ طویل فاصلے کے باوجود پرتگال اور چین ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، سماجی اور دیگر شعبوں میں دوستانہ تبادلے برقرار رکھے۔
انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے کامیابی سے مکاؤ کی حوالگی کا مرحلہ طے کیا ،چین اور پرتگالی بولنے والے ممالک کے درمیان فورم برائے اقتصادی و تجارتی تعاون کی ترقی میں پیشرفت کے لئے ملکر کام کیا اور فعال طور پر کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دیا۔