• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اور پا کستانی ادارے ایک دوسرے کے مما لک میں ما رکیٹ سے فائدہ اٹھا نے کے لئے تیارتازترین

September 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  بیجنگ میں 2 سے 6 ستمبر تک منعقد ہونے والے 2023 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے موقع پر چائنہ پاکستان ڈبل ہنڈرڈ انٹرپرائزز کوآپریشن پراجیکٹ کے مطابق چین اور پاکستان دونوں سے بالترتیب 100 کاروباری اداروں کو اپنے ہم منصب ملک میں مارکیٹ میں توسیع کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کی مشترکہ تعمیر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اس منصوبے کا آغاز ژونگ گوانکن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن، چین میں پاکستانی سفارت خانے اور دونوں ممالک کے دیگر متعلقہ فریقین نے مشترکہ طور پر کیا۔

ژونگ گوانکن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن کے صدر ژانگ شیاؤ ڈونگ نے کہا کہ ترقی کے لیے چینی مارکیٹ میں توسیع کا ارادہ رکھنے والی 100 پاکستانی تکنیکی جدت سازی  پر مبنی کمپنیز اور سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے پاکستانی مارکیٹ کی طرف دیکھنے والے خصوصی، بہتر، منفرد اور جدید خصوصیات کے حامل 100 چینی کاروباری اداروں کی اس فہرست میں شامل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ منتخب افراد کو انٹرپرائز ٹریننگ، اسٹریٹجک مشاورت، پالیسی کی تشریح، ٹیلنٹ سروسز اور قانونی خدمات جیسی جامع خدمات فراہم کرے گا ۔ اس کا مقصد بی آر آئی فریم ورک کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تکنیکی جدت سازی  تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کی مربوط ترقی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس اقدام کی بنیاد پر سی پیک، بیجنگ-تیان جن-ہیبے ریجن، یانگسی ریور ڈیلٹا اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا جیسے اہم علاقوں میں سروس پلیٹ فارم اور صنعتی پارک قائم کیے جائیں گے ۔ان کے ذریعے پاکستان کے ہائی ٹیک انٹرپرائزز اور اس منصوبے میں حصہ لینے کے خواہشمند چینی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کو جگہ دی جائے گی۔

منصوبے کے تحت متعلقہ فریق دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں، تحقیق و ترقی کے مراکز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک منظم ماحولیاتی نظام کی تعمیر، پلیٹ فارم کی تعمیر، ٹیکنالوجی کے فروغ اور منتقلی کے ساتھ ساتھ چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے لئے ٹیلنٹ کی تربیت کو اجاگر کریں گے۔

ایک پاکستانی نمائش کنندہ 2023 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں صارفین کو قالین دکھا رہے ہیں۔ (شِنہوا)