بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ٹرونگ نے دونوں ممالک کے آمدہ روایتی بہار تہوار پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے خطوط بھیجے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی نے اپنے پیغام میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ، چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ٹرونگ، کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے ساتھ ساتھ ویتنامی حکومت اور عوام کو موسم بہار تہوار پر انتہائی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
شی نے کہا کہ سال 2022 دونوں فریقوں اور ممالک کی ترقی کے لئے انتہائی اہم رہا اور چین۔ ویتنام تعلقات میں بھی ایک سنگ میل ثابت ہوا۔
انہوں نے خاص کر اس کا ذکر کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے اپنی 20 ویں قومی کانگریس کا کامیابی سے انعقاد کیا اور نئے دور و سفر میں پارٹی مشن اور کام کو آگے بڑھایا۔
شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کی زیرقیادت ویتنامی عوام نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی 13 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پر مکمل عمل درآمد کیا ہے۔
شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے فوری بعد ٹرونگ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں دونوں ممالک نے اپنی جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔
شی نے کہا کہ دونوں فریقین کے متعلقہ محکمے اور ذیلی قومی ادارے دونوں ممالک میں طے شدہ وسیع تر اتفاق رائے پر عملدرآمد کی کوششیں کررہے ہیں۔
شی نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس سے چین اور ویتنام کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد اور روایتی دوستی مستحکم ہوگی اور عوامی فلاحی کاموں میں بہتری آئے گی۔