• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اور فرانسیسی صدور کی غیر رسمی ملاقات،پائن گارڈن میں چہل قدمی، عشائیہ میں شرکتتازترین

April 08, 2023

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں  غیر رسمی ملاقات کی۔

شی نے میکرون کے گوانگ ژو کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے بائی یون ماؤنٹین کے قریب پائن گارڈن میں چہل قدمی کرتے ہوئے بات چیت کی۔ دونوں صدور نے چائے پی، منظر سے لطف اندوز ہوئے اور ماضی اور حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے صدور نے بائی یون ہال میں گوچھن کی دھن "ہائی ماونٹین اینڈ فلوئنگ واٹر"کو سنا۔ اس کے بعد صدرشی نے میکرون کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

شی نے کہا کہ آج کے چین کو سمجھنے کے لیے پہلے اس کی تاریخ کو سمجھنا ہوگا۔ گوانگ ژو چین کے جمہوری انقلاب کا گہوارہ اور ملک کی اصلاحات اور کھلے پن کا ایک بڑا مرکز ہے۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر اپنے کردار کو جاری رکھتے ہوے آج گوانگ ژو گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔

صدر میکرون کو چین کی جدیدیت کی اہم خصوصیات اور بنیادی عناصر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے، صدرشی نے بتایا کہ چین ہمہ جہت طریقے سے جدیدیت کو آگے بڑھا رہا ہے۔ یہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ جدیدیت کا نظریہ اور ایک عمل ہے، جو بتدریج بار بار اصلاحات، کھلنے اور اختراعی ترقی کے ذریعے وجود میں آیا ہے۔ یہ جدیدیت کے عمومی قوانین کے مطابق اور اس کی منفرد خصوصیات کاحامل ہے۔

صدر شی نے فرانسیسی صدر کو بتایاکہ ہمیں اپنے ملک کی  مستقبل کی ترقی پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم فرانس کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے، چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، اور چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں سرگرمی سے شرکت جاری رکھے تاکہ چینی مارکیٹ کو مزید وسعت دی جا سکے۔

اس موقع پر صدرمیکرون نے کہا کہ حقیقی دوستی کا مطلب باہمی افہام و تفہیم اور باہمی احترام ہے۔ ان کا ملک فرانس اور یورپ کے آزاد اور متحد رہنے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر خودمختاری اور علاقائی سالمیت جیسے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنے، ایک دوسرے کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولنے اور تکنیکی اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت میں تعاون، ترقی اور خوشحالی کے حصول میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔