• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی باہمی تعلقات بارے ملاقاتتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور فرانس کے تعلقات تبدیلیوں اور انتشار کی آزمائشوں پر پورا اتر ے ہیں ، مجموعی استحکام کو برقرار رکھا ہے اور  انہوں  نے ترقی کی مثبت رفتار دکھائی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے قریبی تبادلوں، معیشت، تجارت، زراعت اور ہوا بازی کے شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور نئے سال  کے دوران  چین اور فرانس  کے مابین جامع اسٹریٹجک  شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ عملی تعاون میں نئی قوت  محرکہ پیدا کرنے اور چین۔یورپی یونین تعلقات کی مستحکم  ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے بارے فرانس کے ساتھ تزویراتی رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور بیرونی ملکوں  کے درمیان عملے کے تبادلے کے لیے مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے چین  نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے  کے اقدامات کو بہتر اور ٹھیک   کرتا رہے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین کے مستقبل میں معاشی کامیابی کے  امکانات امید افزا ہیں اور فرانس سمیت دیگر ملکوں  کو زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے انتہائی بڑے پیمانے پر مارکیٹ کی صلاحیت کو تیزی سے جاری رکھاجائے گا۔

کولونا نے کہا کہ فرانس اگلے مرحلے میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی تیاری کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے  تیار ہے۔

فرانس اس عالمی وبائی مرض  سے نمٹنے کے لیے چین کے نئے اقدامات کو سراہتا ہے اور ثقافتی اور عوام کے مابین تبادلے کو دوبارہ فعال کرنے اور دونوں فریقوں کے درمیان بتدریج عملے کے معمول کے تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے کا منتظر ہے۔

 کولونا نے مزید کہا کہ فرانس عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو مستحکم بنانے کے لیےکام  جاری رکھے گا ۔