• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اوپرا گلوکاروں کی مکاؤ میں کلاسیکل لوک موسیقی کا مظاہرہتازترین

November 13, 2022

مکاؤ (شِنہوا) چائنہ نیشنل اوپرا کے گلوکاروں نے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے میں لوک کلاسیکل انتخاب پیش کیا ۔ اس کے ساتھ ہی مکاؤ میں قومی فنکاروں کے گروپس کے پیش کردہ پرفارمنس سیزن کا آغاز بھی ہوگیا۔

فنکاروں کی قیادت یاؤ ہونگ اور وانگ چھنگ شوانگ نے کی، انہوں نے کلاسیکل لوک اوپرا کا انتخاب پیش کیا جس میں دی نارتھ ونڈ از بلوئنگ، دی وائٹ ہئیرڈ گرل کا ایک گیت اور  ویوز آفٹر ویوز آن ہو نگ ہوا لیک شامل تھے، جس کی ابتدا ہونگ ہو جھیل پر دی ریڈ گارڈز سے ہوئی تھی۔

اوپرا ہاؤس کے نائب صدر یاؤ ہونگ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ انہوں نے مکاؤ کے شائقین کے لئے لوک انتخاب پیش کیا ہے، اس کی مدد سے مین لینڈ اور مکاؤ کے درمیان رابطے اور تبادلے بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اوپرا ہاؤس کے گلوکاروں نے مقامی گلوکاروں کے ساتھ مل کر اصل علاقائی گیت پیش کئے جو مکاؤ میں تخلیق کئے گئے تھے۔  انہوں نے مکاؤ کے اسکولوں کا دورہ بھی کیا۔

اس محفل موسیقی کا اہتمام وزارت ثقافت و سیاحت اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے آفس برائے سماجی امور اور ثقافت نے کیا تھا۔