قاہرہ(شِنہوا) ایک مصری ماہر نے کہا ہے کہ چینی اقدامات عالمی ترقی کو انتہائی زیادہ فروغ دیتے ہوئے دنیا کو توازن بحال کرنے میں مدد کررہے ہیں، کیونکہ زیادہ تر ممالک ان پراعتماد کرتے ہیں جو بغیرکسی سیاسی مقصد کے دوسروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
مصر کے بیت الحکمہ ثقافتی گروپ کے چیئرمین احمد السعید نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی ترقی کے لیے متعدد اقدامات تجویزکیے ہیں اور تنازعات کو ہوا دے کر فوائد حاصل کرنے کے مغربی ماڈل کے مقابلے میں مختلف ماڈل پیش کیا ہے۔
شِنہوا کو دیےگئے ایک انٹرویو میں احمد السعید نے کہا کہ چین جو ترقی دنیا کو پیش کر رہا ہے وہ ایک معجزہ ہے۔اور اس کا مقصد یکساں فائدہ حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی رہنما انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر اور عالمی امن، ترقی اور تہذیب کو فروغ دینے کے تصورات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس سے دوسرے ترقی پذیر ممالک کو یہ امید حاصل ہوئی ہے کہ تنازعات اور جھگڑوں کی بجائے پرامن ترقی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔