• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی عوام چین-امریکہ تعلقات میں کسنجرکی اہم خدمات کو یاد رکھیں گے:ترجمان وزارت خارجہتازترین

November 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہےکہ  چینی عوام ہنری کسنجر کو ان کی مخلصانہ عقیدت اور چین-امریکہ تعلقات کے لیے ان کی اہم خدمات کے لیے یاد رکھیں گے۔

 کسنجر ایسوسی ایٹس، انکارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر بدھ کو مقامی وقت کے مطابق کنیکٹیکٹ میں 100 سال کی عمر میں گھر پر انتقال کر گئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعرات کوباقاعدہ نیوز بریفنگ میں ڈاکٹر کسنجرکوچینی عوام کا دیرینہ اور اچھا دوست" اور "چین امریکہ تعلقات کا علمبردار اور معمار" قرار دیتےکہا کہ انہوں نے طویل عرصے سے چین-امریکہ تعلقات میں بہتری کا خیال رکھا اس حوالے سے حمایت کی، 100 سے زائد بار چین کا دورہ کیا اور چین-امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔

وانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے، جس میں کسنجر کے انتقال پر گہری  تعزیت اور ان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔