• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی عہدیدار کا ثقافتوں کے مابین با ہمی طور پر سیکھنے بارے زورتازترین

October 01, 2022

جینان (شِنہوا) چین کےایک سینئر عہدیدار نے کنفیوشس  ثقافت بارے مختلف ثقافتوں کے درمیان تبادلوں ، مکالمے اور ثقافتوں کے باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے اور انسانیت کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین وو وے ہوا نے ایک فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم آہنگی کے بارے میں کنفیوشس کے افکار میں تبادلے اور مکالمے، جامعیت اور باہمی طور پر سیکھنے کا  عمل شامل ہے۔

اس نے چینی تہذیب کے تسلسل اور وراثت میں 5 ہزار برسوں سے فعال کردار ادا کیا ہے۔

 وو نے  منگل کو شروع ہو نے والے 2022چائنہ (چوفو) بین الاقوامی کنفیوشس کلچرل فیسٹیول اور عالمی تہذیبوں کے آٹھویں نی شان فورم کےافتتاح کا بھی اعلان کیا۔

وو نے کہا کہ ان افکار نے مختلف لوگوں کے درمیان تعاون اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

وو نے کہا کہ تبادلے، مکالمے، جامعیت اور باہمی سیکھنے کاعمل ملکوں ، عوام اور تہذیبوں کے مابین تعلقات کو نمٹانے کا سب سے بنیادی طریقہ ہے۔

وو نے مزید کہا کہ امن اور ترقی کو سب سے مقدم رکھنا چاہیے ،اورانسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کےساتھ ایک برادری کی تعمیر ممکن ہوسکے ۔

عالمی تہذیبوں کے آٹھویں نی شان فورم کا موضوع انسانی تہذیبوں کا تنوع اور بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدارہے۔ افتتاحی تقریب میں اندرون و بیرون ملک سے 200 سے زائد ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی جبکہ یہ تقریبات دو روز تک جاری رہیں گی ۔