• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی عدالتوں نے 2013 کے بعد سالانہ 11 فیصد زائد مقدمات نمٹائےتازترین

January 08, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مختلف سطح کی عدالتوں میں نمٹائے جانے والے مقدمات کی تعداد میں گزشتہ 10 برس کے دوران سالانہ اوسطاً 11 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

 سپریم پیپلز کورٹ  کے اعدادو شمار کے مطابق یکم جنوری 2013 سے30  نومبر 2022 کے دوران سپریم پیپلزکورٹ نے 2 لاکھ 27 ہزار مقدمات سماعت کےلئے منظور کئے جس میں سے 2 لاکھ 20 ہزار نمٹادیئے گئے۔  یہ تناسب گزشتہ 10 برس میں بالترتیب 2.31 گنا اور 2.27 گنا زائد ہے۔

اسی مدت میں مقامی اور خصوصی عدالتوں نے 23 کروڑ 10 لاکھ مقدمات سماعت کے لئے منظور کئے اور 22 کروڑ 60 لاکھ مقدمات نمٹائے اور انہیں نافذ کیا۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے دوران بالترتیب 1.34 گنا اور 1.31 گنا زائد ہے۔

سپریم پیپلزکورٹ کے مطابق گزشتہ ایک عشرے کے دوران چینی عدالتوں نے متعلقہ شعبوں میں مقدمات سے نمٹنے پر زیادہ زور دیا ہے تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس ہو، دانشورانہ املاک کو تحفظ ملے۔اس کے ساتھ سبز ترقی اور انسداد بدعنوانی کو فروغ دیا جا سکے۔