• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھینگدوایف آئی ایس یو گیمز کی افتتاحی تقریب سے کھیل اور دوستی کے لیے ایک عظیم پیغام ملا ہے:کروشین حکامتازترین

July 29, 2023

زغرب(شِنہوا)چین کے شہر چھینگدو میں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے 31 ویں سمر ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نے کھیل کھیلنے اور دوستی کو فروغ دینے کے بارے میں ایک عظیم پیغام بھیجا ہے۔

 کروشین اولمپک کمیٹی کے صدر زلاٹکو میٹیسا جو کروشیا کے سابق وزیر اعظم بھی ہیں، نے جمعہ کی شام کو منعقدہ افتتاحی تقریب کو "پرکشش، دلچسپ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کے ایونٹ کے ذریعے نوجوان سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں  اور یہ ثابت کریں کہ کھیل ہرمعاشرے کا ایک کا صحت مند حصہ ہے۔

میٹیسا نے کہا کہ شاندار طریقے سے منظم چھینگدو گیمزیہ ظاہر کرتے ہیں کہ پیشہ ور کھلاڑیوں کے اعلیٰ نتائج کے حصول کے علاوہ، عام طور پر نوجوانوں کے لیے صحت مند زندگی کی شرط کے طور پر کھیل کھیلنا ضروری ہے۔ 

اس سال کا یونیورسیڈ  18 کھیلوں اور 269 ایونٹس پر مشتمل ہے جس میں 113 ممالک اور خطوں کے 6 ہزار 500 کھلاڑی شرکت کریں گے۔