چھینگدو(شِنہوا)چین میں جاری 31ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ووشو مقابلوں میں چینی کھلاڑی چھاؤ ماؤیوان نے ہفتہ کو مردوں کے نان چھوان مقابلے میں فتح کے ساتھ پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔
یونیورسیڈ کا ووشو مقابلہ نان چھوان ، چھانگ چھوان، تائی جی چھوان، گونشو، داوشو، تائی جی جیان، جیانشو، چھیانگشو، نان داؤ اور ساندا پر مشتمل ہے۔
چینی ٹیم نے 3 اگست تک جاری رہنے والے ووشو مقابلے میں آٹھ ایتھلیٹس بھیج رکھے ہیں۔