ہیفے (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی نے 2022 سے 2024 کے درمیان روایتی چینی ادویات جڑی بوٹیوں کی افزائش کے 10 مراکز قائم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔
صوبے کی روایتی چینی ادویات صنعت کے فروغ بارے منصوبہ کے مطابق انہوئی روایتی چینی ادویات کی 30 سے زیادہ اقسام تیار کرنے کی کوشش کرے گا۔ جن میں ہر ایک کی پیداواری مالیت اگلے 3 سال میں 10 کروڑ یوآن (تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) سے زیادہ ہوگی۔
یہاں 10 سے زیادہ کاروباری ادارے ہوں گے جن کی سالانہ پیداوار 1 ارب یوآن ہوگی۔ اور 400 ارب یوآن مجموعی مالیت کی روایتی چینی ادویات بارے صنعت اور خدمات کو عملی شکل دی جائے گی۔
صوبے میں مقامی جڑی بوٹیوں کے لئے صنعت کے مظاہرہ مراکز کی تعداد 80 تک پہنچ جائے گی۔ صوبہ ایک صوبائی روایتی چینی ادویات عجائب گھر اور ایک روایتی چینی ادویات برآمدی خدمت مرکز بھی تعمیر کرے گا۔
حالیہ برسوں میں صوبے نے روایتی چینی ادویات صنعتی چین نظام کو مسلسل بہتر بنایا، اور روایتی چینی ادویات صنعتی علاقوں کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔
انہوئی کا شہر بوژو ملک میں روایتی چینی ادویات کی پیداوار اور تجارت کے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔ یہاں 206 دوا ساز کمپنیاں ہیں اور گزشتہ برس کے اختتام پر روایتی چینی ادویات کی پیداواری صنعت کی پیداواری مالیت 31.68 ارب یوآن رہی تھی۔