• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ایس سی او کے مقامی اقتصادی وتجارتی تعاون نما ئشی علاقہ کا پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے عطیہتازترین

October 11, 2022

جینان (شِںہوا) پاکستان میں حالیہ سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔   

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں واقع چین۔ایس سی او کے مقامی اقتصادی و تجارتی نمائشی علاقہ  (ایس سی او ڈی اے)نے پاکستان کو سیلاب کی مشکلات میں کمی کے لئے 2 لاکھ 25 ہزار یوآن (تقریباً 31656.7 امریکی ڈالرز) براہ راست پاکستانی نمائندوں کو بھیجے ہیں۔

یہ عطیات ایس سی او ڈی اے اور اس علاقے میں قائم چائنہ کنسٹرکشن سکستھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کمپنی  لمیٹڈ ، چھنگ ڈاؤ شین گیانگ ٹونگ انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی  لمیٹڈ وغیرہ کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔

پاکستان مون سون بارشوں اور اس سے آنے والے سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔پیغامات ملنے پر ایس سی او ڈی اے نے پاکستان چائنہ مرکز کے ساتھ ملکرعلاقے میں واقع اداروں کو پہلی بار کچھ اقدامات کے لئے کہا، عطیات جمع کئے اور ضروری سامان تیار کیا۔

یہاں کے لوگوں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئے کیونکہ ان کے دل پہلے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتحانہ  کے کمرشل قونصلرغلام قادر نے ایس سی او ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تبادلے اس خطے کے ابتدائی دنوں سے ہی مضبوط ہورہے ہیں اور فریقین ایک دوسرے سے اچھی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

چین میں 2020 کی نوول کرونا وائرس وبا کے وقت طبی سامان خصوصاً ماسک کی قلت تھی ۔ ایسے میں پاکستانی کاروباری شخصیات نے اپنا کردار ادا کیا ،انہوں نے 1 ہزار ماسک خرید ے اور  ایس سی او ڈی اے بھیج کر یہاں کام کرنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا۔

ایس سی او ڈی اے کی انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر(عبوری) ژانگ ڈونگ نے کہا کہ ہم اس جذبے کا اظہار کرنا چاہتے تھے کہ ہم پاکستانی سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان کے عوام جلد سے جلد اس مشکل وقت سے نکل کر معمول کی زندگی کی سمت لوٹ جائیں گے۔ ہم آفت کے بعد  پاکستان کے ساتھ گہرے دوستی کے بند ھن اور قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔