بیجنگ (شِنہوا) چین کے مقامی حکومتی بانڈ کے اجراء کی مالیت اگست کے دوران سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 390.9 ارب یوآن (تقریباً 55.06 ارب امریکی ڈالرز) رہی ہے۔
وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر ملک نے اس عرصہ کے دوران 176 ارب یوآن مالیت کے جنرل بانڈز اور 214.9 ارب یوآن کے خصوصی بانڈز جاری کیے ہیں۔
وزارت کے مطابق ان بانڈزکے اجراء کی اوسط مدت 8.5 سال اور اوسط شرح سود 2.77 فیصد تھی۔
رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چین کی مقامی حکومت کے بانڈ کا اجرا 60 کھرب 50 ارب یوآن کے قریب تھا جبکہ اگست کے آخر تک اس کے مقامی حکومت کا بقایا قرض 347 کھرب 80 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔