• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ہا لینڈ کا موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزمتازترین

May 15, 2023

دی ہیگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور ہا لینڈکے رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور سبز اور کم کاربن تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ہالینڈ کی حکومت کی دعوت پر ہان نے بدھ سے جمعہ تک ہالینڈ کادورہ کیا جہاں انہوں نے شاہ ولیم الیگزینڈر اور وزیر اعظم مارک روٹے سے ملاقات کی۔

ہالینڈ کے شاہ ولیم الیگزینڈر سے ملاقات کے دوران ہان نے سب سے پہلے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پروفیسر  پھنگ لی یوان کی جانب سے شاہ اور ملکہ کے لئے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہان نے کہا کہ صدر شی اور شاہ کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین ۔ہالینڈ تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم اس رجحان کے مقابلے میں بڑھا ہے اور زراعت، پانی کی بچت، نقل و حمل، لاجسٹکس اور پائیدار ترقی کے تعاون میں مستقل پیشرفت ہوئی ہے۔

ہان نے کہا کہ امید ہے کہ اس دورے کے ذریعے صدر شی اور شاہ ولیم الیگزینڈر کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد کیا جائے گا اور چین ۔ ہا لینڈ  کے درمیان جامع تعاون کے لیے کھلی اور عملی شراکت داری زیادہ ترقی حاصل کرے گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ معاشی گلوبلائزیشن کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے  لیکن عام رجحان ناقابل واپسی ہے۔

شاہ ولیم الیگزینڈر نے ہان سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ اور پروفیسر  پھنگ کو اپنی اور ملکہ کی جانب سے نیک خواہشات پیش کریں۔

شاہ نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بنی نوع انسان کے لئے مشکلات میں ماحولیات کا  مسئلہ سب سے اہم ہے۔

 انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ آبی وسائل اور صفائی ستھرائی کے مسائل کو حل کرنے میں چین کی کامیابیاں سب پر واضح ہیں۔