• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین زرعی خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کرے گاتازترین

September 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے زرعی خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔زراعت ودیہی امور کی وزارت کیعہدیدار ما یو شیانگ نے چائنہ انٹرنیشنل فیئرٹریڈ ان سروسز2022 کے موقع پر ہونے والے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی خدمات کی تجارت سے مراد زراعی خدمات کی فروخت یا خریداری کی سرحد پار تجارت ہے۔ ما نے کہا کہ عالمی غذائی تحفظ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے، زرعی صنعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور سپلائی چین کو ہموار کرنے کے لیے زرعی شعبے میں خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ ما نے زرعی خدمات کی تجارت سے متعلقہ منصفانہ، شفاف اور معقول قواعد وضع کرنے اور جدت کے ساتھ تجارت کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔