• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والے تین بڑے اے جی 600 ایم طیاروں کی آزمائش شروعتازترین

December 10, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین نے زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والے بڑے اے جی 600 طیاروں کی سیریز سے تعلق رکھنے والے مکمل کنفیگریشن فائر فائٹنگ ماڈل اے جی 600 ایم کے 3 طیاروں کے فلائٹ ٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے جمعہ کے روز بتایا کہ  تیسرے اے جی 600 ایم فائر فائٹنگ ہوائی جہاز کے پروٹو ٹائپ نے جمعہ کو چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں اپنا پہلا فلائٹ ٹیسٹ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

اے وی آئی سی نے بتایا کہ 13 منٹ کی پرواز کے دوران منصوبے کے مطابق طیارے کے سلسلہ وار فلائٹ ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں  اس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے تمام سسٹم مستحکم طریقے سے کام کر رہے تھے۔