• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ زمبابوے تجارت میں 30 فیصد اضافہتازترین

January 27, 2023

ہرارے (شِنہوا) چین اور زمبابوے کے درمیان تجارت سال 2022 کے دوران 2.43 ارب امریکی ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 29.2 فیصد زائد ہے۔

زمبابوے میں چینی سفارت خا نہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ زمبابوے نے چین کو 1.3 ارب امریکی ڈالرز کی اشیا برآمد کیں جبکہ 1.13 ارب ڈالرز کی مالیت کا سامان چین سے درآمد کیا۔

چین بنیادی طور پر زمبابوے سے تمباکو کے پتے ، تیار شدہ تمباکو، خام لوہا اور خام کرومیم درآمد کرتا ہے۔

دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران چین نے زمبابوے کے بنیادی ڈھانچے اور کان کنی کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔