• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ژانگ نان پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مخالفت کرتا ہے: ترجمانتازترین

March 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ بھارت  کے غیر قانونی قبضے کے تحت چین کے ژانگ نان پر نام نہاد "اروناچل پردیش" بنانے کے بھارتی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی نیوز بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ چین - بھارت سرحد کو کبھی بھی محدود نہیں کیا گیا ہے اور اسے مشرقی سیکٹر، درمیانی سیکٹر، ویسٹرن سیکٹر اور سکم سیکشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔  لین جیان نے کہا کہ مشرقی سیکٹر میں ژانگ نان  ہمیشہ سے چین کا علاقہ رہا ہے۔

انہوں کہا کہ  بھارت کے غیر قانونی قبضے تک ژانگ نان  پر چین کامؤثر انتظامی دائرہ اختیار تھا اور یہ ایک بنیادی حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

لین نے کہا کہ 1987 میں بھارت نے چین کی سرزمین پراپنےغیر قانونی قبضے کے تحت نام نہاد "اروناچل پردیش" قائم کیا۔ چین نے اسی وقت ایک بیان جاری کیا اور اس کی سختی سے مخالفت کی اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت  کا یہ اقدام غیر قانونی اور کالعدم ہے۔    انہوں نے کہا کہ چین کا موقف بدستور برقرار ہے۔